Kinds of Sentences

سبق نمبر: 5

جملے کی اقسام

ہم پڑھ چکے ہیں کہ الفاظ کا ایسا مجموعہ جس سے پوری بات سمجھ میں آجائے اسے انگریزی زبان میں (Sentence) کہتے ہیں۔ یعنی چند حروف مل کر اتنا واضح مفہوم ادا کریں کہ سننے کے بعد مکمل بات سمجھ میں آجائے۔ جیسے:

He is a student

وہ ایک طالب علم ہے

You are my brother

آپ میرے بھائی ہیں

انگریزی زبان میں جملوں کو ان کے استعمالات کے اعتبار سے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جملوں کی چاروں اقسام حسب ذیل ہیں:

Declarative Sentence: (جملہ خبریہ)  ایسا جملہ ہے جس کے ذریعہ کسی بات کی خبر دی جائے یا کسی کام کا ہونا یا نہ ہونا معلوم ہو۔ جیسے:

The dogs are barking in the street

گلی میں کتے بھونک رہے ہیں

My new house is beautiful

میرا نیا گھر خوبصورت ہے

Interrogative Sentence: (جملہ استفہامیہ) ایسا جملہ ہے جس کے ذریعہ سوال کیا جائے۔ جیسے:

?Where are you coming from

ٓآپ کہاں سے تشریف لا رہے ہیں؟

?Would you like to take tea

کیا آپ چائے پینا پسند کریں گے؟

Imperative Sentence: (جملہ حکمیہ) ایسا جملہ ہے جس کے ذریعہ کسی بات کو کرنے یا نہ کرنے کا حکم دیا جائے یا پھر درخواست کی جائے۔ جیسے:

Shut the window

کھڑکی بند کرو

Do not talk in class

درس گاہ میں بات نہ کرو

Have mercy upon us

ہم پر رحم کریں

Exclamatory Sentence: (جملہ استعجابیہ) ایسا جملہ ہے جس کے ذریعہ اچانک کسی احساس، حیرت و تعجب یا خوشی کا اظہار کیا جائے۔ جیسے:

!Oh, that is excellent

اوہ، یہ تو شاندار ہے!

Oh no! He lost the match

افسوس! وہ میچ ہار گیا

!What a pity

کتنے افسوس کی بات ہے!

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13
Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronounضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronounsضمائر رجعی

Related Posts

9 thoughts on “Kinds of Sentences

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے