Subject and Predicate

سبق نمبر: 2

مبتدا اور خبر

جب ہم کوئی جملہ بناتے ہیں تو مفہوم کی ادائیگی کے لئے کسی فرد یا شے کو متعین کرتے ہیں جس کے متعلق کوئی بات کہی جاتی ہے یا اس کے متعلق کوئی معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ وہ فرد یا شے جس کے متعلق کوئی بات کہی جائے یا خبر دی جائے اسے Subject  کہتے ہیں۔

 Subject:   جملہ کا وہ حصہ ہے جس کے متعلق کوئی بات کہی جاتی ہے یا اس کے متعلق کوئی خبر بیان کی جاتی ہے۔جیسے:

Muhammad is a cute boy

محمد ایک پیارا لڑکا ہے

مذکورہ مثال میں لفظ (Muhammad) کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک پیارا لڑکا ہے۔ اور جس کے متعلق کوئی بات بتائی جائے یا خبر دی جائے اسے (Subject) کہتے ہیں، لہذا! مذکورہ جملہ میں (Muhammad) کو جملہ کا (Subject) کہا جائے گا۔

The food was tasty

کھانا ذائقہ دار تھا

مذکورہ مثال میں (Food) کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ ذائقہ دار تھا۔ لہذا! لفظ (Food) کو جملہ کا (Subject) کہا جائے گا۔

Predicate: جملہ کا وہ حصہ جو Subject کے متعلق کوئی بات بتائے یا اس کے متعلق معلومات فراہم کرائے تو  اسے Predicate  یعنی خبر کہتے ہیں۔(نوٹ) Predicate  ہمیشہ فعل یا معاون فعل پر مشتمل ہوتا ہے۔ جیسے:

Asad is my brother

اسعد میرا بھائی ہے

مذکورہ جملہ کا پہلا حصہ Asad مبتدا ہے، کیونکہ اس کے متعلق ایک بات بتائی جارہی ہے۔ جبکہ جملہ کا دوسرا حصہ is my brother خبر ہے، کیونکہ اس حصہ سے مبتدا یعنی اسعد کے متعلق یہ بات بتائی جارہی ہے کہ وہ میرا بھائی ہے۔

Cold water is harmful for health

ٹھنڈا پانی صحت کے لئے نقصاندہ ہے

مذکورہ مثال میں (is harmful for health) خبر ہے، کیونکہ جملہ کے اس جز کے ذریعہ (Cold water) یعنی ٹھنڈا پانی کے متعلق ایک بات بتائی جارہی ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:

He takes tea with his friends

وہ اپنے دوستوں کے ساتھ چائے نوشی کرتا ہے

He has a beautiful house

اس کے پاس خوبصورت گھر ہے

The boy was wearing a white dress

لڑکے نے سفید لباس پہنا ہوا تھا

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13
Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronounsضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronounsضمائر رجعی

Related Posts

15 thoughts on “Subject and Predicate

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے