The Noun: Number

اسم کی اقسام باعتبار عدد

سبق نمبر: 9

دیگر زبانوں کی طرح انگریزی زبان میں بھی ایسے اسماء پائے جاتے ہیں جو واحد (ایک) یا جمع  (دو یا دو سے زائد) پر دلالت کرتے ہیں۔ لیکن انگریزی زبان میں عربی زبان کی طرح تثنیہ (دو) کے لیے باضابطہ کوئی لفظ مخصوص نہیں ہے بلکہ انگریزی زبان میں ایک سے زائد کے لئے جمع کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔

Singular Number:  ایسا اسم ہے جو ایک شخص یا ایک شے پر دلالت کرے۔ جیسے:

لڑکاBoyعمارتBuilding
کتابBookمیزTable
کرسیChairدرختTree

 

Plural Number:   ایسا اسم ہے جو ایک سے زائد افراد یا اشیاء پر دلالت کرے۔جیسے:

کپڑےClothesسبزیاںVegetables
پھولFlowersلڑکیاںGirls
پھلFruitsبچےChildren

 

How to form Plural

اسم جمع بنانے کا قاعدہ

انگریزی زبان میں جمع بنانے کے قاعدے بہت آسان اور سہل ہیں۔ عام طور پر جمع بنانے کے لئے اسم واحد کے اخیر میں لفظ (S) کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔ البتہ بعض مواقع ایسے ہیں جہاں (es) وغیرہ  کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 

  • ایسے اسماء جو اسم واحد کے اخیر میں (s)  کے اضافہ کے ساتھ جمع  بنائے جاتے ہیں۔ جیسے:
SingularPluralSingularPlural
River

ندی

Rivers

ندیاں

Lake

جھیل

Lakes

جھیلیں

Ocean

سمندر

Oceans

سمندر

Canal

نہر

Canals

نہریں

Stream

پانی کا چشمہ

Streams

پانی کے چشمے

Pond

تالاب

Ponds

تالاب

 

(2)                     ا  یسے اسم واحد جو s, sh, ch, x, o, پر ختم ہورہے ہیں، یعنی ان کا آخری حرف مذکورہ الفاظ میں سے کوئی ہو تو ان سے اسم جمع بنانے کے لئے اخیر میں es) ) کا اضافہ کیا جائے گا۔ جیسے:

SingularPluralSingularPlural
Dish

رکابی

DishesMatch

ماچس

Matches
Tax

محصول

TaxesBranch

شاخ

Branches
Brush

برش

BrushesGlass

شیشہ

Glasses
Potato

آلو

PotatoesMango

آم

Mangoes
Watch

گھڑی

WatchesBuffalo

بھینس

Buffaloes

 

 

(3)          ایسے اسم واحد جو لفظ (Y) پر ختم ہورہے ہیں اور ان سے قبل حرف صحیح (Consonant) ہے، تو ایسی صورت میں جمع بنانے کے لئے لفظ (Y)  کو لفظ (i)  سے بدل دیا جائے گا  اور اس کے بعد (es) کا اضافہ کیا جائے گا۔ جیسے:

SingularPluralSingularPlural
Story

قصہ / کہانی

StoriesBaby

چھوٹا بچہ

Babies
Army

فوج

ArmiesCry

چیخ

Cries
City

شہر

CitiesTry

کوشش

Tries

 

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13
Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronounsضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronounضمائر رجعی

Related Posts

8 thoughts on “The Noun: Number

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے