The Noun: Kinds of Nouns

اسم اور اس کے اقسام

سبق نمبر:7

Parts of Speech کی بحث میں بتایا گیا ہے کہ (Noun) یعنی اسم ایسے لفظ کو کہتے ہیں جو کسی شخص، شے یا جگہ کا نام ہو، جیسے:

Majid is a good teacher

ماجد بہترین استاذ ہے

مذکورہ مثال میں لفظ (Majid) فرد متعین کو بتارہا ہے جبکہ جملہ کا دوسرا اسم یعنی لفظ (Teacher) ایک عام اسم ہے۔ کیونکہ لفظ Teacher اپنے معنی کے اعتبار سے ان تمام افراد کو شامل ہے جو طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔ چنانچہ لفظ      ( Majid) جوکہ متعینہ انسان کو بتارہا ہے اسے (Proper Noun) کہیں گے اور لفظ (Teacher) جو کہ تمام اساتذہ کو شامل ہے اسے (Common Noun) کہیں گے۔

Proper Noun : ایسا لفظ ہے جو کسی متعین شخص، شے یا جگہ کا نام ہو، جیسے:

(Ahmad) (Rashid) (Kolkata) (Mumbai)

Common Noun :  ایسا لفظ ہے جو اپنی نوع کے تمام افراد کو شامل ہو، جیسے: (Animal) تمام جانوروں کے لئے یکساں طور پر بولا جاتا ہے۔ (Boy) تمام بچوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ (Girl) تمام بچیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Collective Noun :  ایسا لفظ ہے جو اشخاص کے مجموعہ یا اشیاء کی مجموعی تعداد کو بتانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے:

(Crowd) انسانوں کا مجمع۔ (Team) چند افراد کا گروہ۔ (Fleet) کشتیوں کا بیڑہ۔(Herd) جانوروں کا ریوڑ۔

Abstract Noun :   ایسا لفظ ہے جو خوبی، وصف یا حالت کو بتائے۔جیسے:

 (Goodness) اچھائی۔ (Darkness)تاریکی۔ (Honesty) ایمانداری۔

مذکورہ تینوں مثالوں میں خوبی کو بیان کیا گیا ہے۔

(Childhood) بچپن۔(Youth) نوجوانی۔ (Slavery) غلامی۔

مذکورہ تینوں مثالوں میں حالت کو بیان کیا گیا ہے۔ ایسے تمام اسماء جو کسی خوبی، وصف یا حالت کو بتاتے ہیں انہیں (Abstract Noun) کے تحت ہی رکھا جاتا ہے۔

اسی بحث کے تحت (Noun) کی مزید دو قسمیں بیان کی جاتی ہیں۔

Countable Nouns/Countables:  وہ تمام اشیاء جنہیں شمار کیا جاسکے، چاہے وہ افراد انسانی میں سے ہو یا دیگر حیوانات و جمادات۔جیسے:

(Book) کتاب۔ (Pen) قلم۔(Boy) لڑکا۔(Horse) گھوڑا۔

مذکورہ تمام مثالوں میں ایسے اسماء مذکور ہیں جنہیں عرف عام میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کی تعداد کو بتایا بھی جاتا ہے۔

Uncountable Nouns/Uncountables :   ا یسی تمام اشیاء جنہیں شمار نہ کیا جاسکے  یا عرف عام میں انہیں شمار نہیں کیا جاتا ہے۔ جیسے:

(Milk) دودھ۔ (Oil)تیل۔) (Honesty) ایمانداری۔ (Salt) نمک۔

 مذکورہ تمام مثالوں میں ایسے اسماء بیان کئے گئے ہیں جنہیں شمار نہیں کیا جاتا ہے بلکہ عرف عام میں ان کی مقدار یا خاصیت کو دیکھا جاتا ہے۔

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronounضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronounsضمائر رجعی

Related Posts

2 thoughts on “The Noun: Kinds of Nouns

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے