Direct Object and Indirect Object

سبق نمبر: 11

جملہ میں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک مفعول (Object) کے بجائے دو یا دو سے زائد مفعول ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں جس کام کو انجام دیا جائے اسے (Direct Object) یعنی بلا واسطہ مفعول کہتے ہیں، جبکہ جس فرد یا شخص کے لئے اس کام کو انجام دیا جائے اسے (Indirect Object) یعنی بالواسطہ مفعول کہا جاتا ہے۔ جیسے:

I gifted Muhammad a watch

میں نے محمد کو تحفہ میں گھڑی دیا

مذکورہ مثال میں (Watch) وہ شے ہے جو کسی کو دی گئی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ (Verb) یعنی فعل کا براہ راست تعلق گھڑی سے ہے، اسی لئے (Watch) کو (Direct Object) کہتے ہیں۔ جبکہ جملہ میں موجود لفظ (Muhammad) کا تعلق براہ راست (Verb) یعنی فعل سے نہیں ہے بلکہ محمد وہ فرد ہے جسے کوئی چیز یعنی (Watch) دی گئی ہے۔ جس کام کو انجام دیا جائے یا اسے تکمیل تک پہنچایا جائے اسے (Direct Object) کہتے ہیں اور جس کے لئے کام کیا جائے یا جس کو کچھ دیا جائے اسے (Indirect Object) کہتے ہیں۔ ایک مثال سے اس پوری بحث کو سمجھنے کی کوشش کریں:

I gave him a pen

میں نے اسے ایک قلم دیا

مذکورہ مثال میں ہم دیکھتے ہیں کہ (I) Subject ہے، اور (Gave) فعل یعنی Verb  ہے۔ لیکن مفعول دو استعمال کئے گئے ہیں (Him) اور (pen)۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان دونوں مفعول میں سے جس کو حذف یعنی ختم کرنے کے بعد بھی جملہ مکمل رہے اور اس کے مفہوم میں کمی واقع نہ ہو تو باقی رہنے والا مفعول ہی (Direct Object) ہوگا۔ جیسے: اگر کہا جائے(I gave a pen) میں نے ایک قلم دیا۔ تو اس حالت میں فعل کا مفہوم مکمل ادا ہورہا ہے کہ کوئی چیز دی گئی ہے۔ لیکن اگر قلم کو حذف کردیا جائے تو یہ بات واضح نہیں رہے گی کہ کون سی چیز دی گئی تھی۔ Direct Object اور Indirect Object کے درمیان فرق کو واضح کرنے کے لئے Preposition  کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ دونوں Object میں سے جس پر Preposition کا استعمال کرنا درست ہو وہ  Indirect Object ہے۔ جیسے:

I gave a pen to him

اس مثال میں preposition  کا استعمال لفظ Him کے ساتھ ہوا ہے۔ اور اس لئے یہ بات واضح ہے کہ یہی Indirect Object ہے۔ لیکن اگر ہم Preposition  کا استعمال لفظ Pen  کے ساتھ کرنا چاہیں تو یہ جملہ درست نہیں ہوگا۔

Indirect Object  یعنی بالواسطہ مفعول کو دو طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔کبھی تو اسے فعل کے بعد متصلا بیان کیا جاتا ہے جیسا کہ مثال مذکور میں ہے اور کبھی (Preposition) کے ذریعہ اخیر میں بیان کیا جاتا ہے۔ ہر دو کی مثال ملاحظہ کریں:

I gifted Muhammad a watch

I gifted a watch to Muhammad

?Will you do me a favour

کیا آپ مجھ پر ایک احسان کریں گے؟

?Will you do a favour to me

کیا آپ مجھ پر ایک احسان کریں گے؟

Bring me a coffee

میرے لئے ایک کافی لے آئیں

Bring a coffee for me

میرے لئے ایک کافی لے آئیں

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13
Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronounsضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronounضمائر رجعی

 

Related Posts

4 thoughts on “Direct Object and Indirect Object

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے