Pronouns
ضمائر
سبق نمبر: 14
Pronoun: اسم کی جگہ پر استعمال ہونے والے لفظ کو (Pronoun) کہتے ہیں یعنی ایسا لفظ جسے اسم کی جگہ پر اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔ جیسے:
Hamid is absent. Because Hamid is unwell
حامد غیر حاضر ہے کیونکہ حامد بیمار ہے
مذکورہ مثال میں لفظ (Hamid) حامد کا استعمال دو جگہ ہوا ہے۔ (Pronoun) یعنی ضمیر استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اسم کے تکرار سے بچا جاسکتا ہے۔ جیسے:
Hamid is absent. Because he is unwell
حامد غیر حاضر ہے کیونکہ وہ بیمار ہے
مذکورہ مثال میں لفظ (Hamid) حامد کا استعمال ایک ہی جگہ ہوا ہے جب کہ جملہ کے دوسرے حصہ میں (Hamid) کی جگہ پر لفظ (He) کا استعمال کیا گیا ہے۔ مزید مثالوں کو سمجھنے کی کوشش کریں:
Zaid loves his parents because Zaid is a good boy
زید اپنے والدین سے محبت کرتا ہے کیونکہ زید اچھا لڑکا ہے
Zaid loves his parents because he is a good boy
زید اپنے والدین سے محبت کرتا ہے کیونکہ وہ اچھا لڑکا ہے
We are waiting for Majid and Hamid but Majid and Hamid are not here
ہم ماجد اور حامد کا انتظار کررہے ہیں لیکن ماجد اور حامد یہاں نہیں ہیں
We are waiting for Majid and Hamid but they are not here
ہم ماجد اور حامد کا انتظار کر رہے ہیں لیکن وہ لوگ یہاں نہیں ہیں
Zoya is in the kitchen because Zoya is cooking the food
زویا باورچی خانہ میں ہے کیونکہ زویا کھانا بنارہی ہے
Zoya is in the kitchen because she is cooking the food
زویا باورچی خانہ میں ہے کیونکہ وہ کھانا بنا رہی ہے
مذکورہ تمام مثالوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مختلف Subject کے لئے مختلف قسم کے Pronoun استعمال کئے جاتے ہیں۔
Pronoun کئی طرح کے ہوتے ہیں اور ان کے استعمال میں بھی فرق ہے۔ سب کو الگ الگ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Personal Pronouns
I, We, You, They, He, She, It, ان تمام ضمائر کو Personal Pronoun کہا جاتا ہے۔ I اور We کا استعمال متکلم یعنی بولنے والے کے لئے ہوتا ہے اور اسے (First Person) کہتے ہیں۔ (You) کا استعمال مخاطب کے لئے ہوتا ہے یعنی جس سے بات کی جائے۔ ہم پہلے پڑھ چکے ہیں کہ You کا استعمال واحد اور جمع دونوں کے لئے ہوتا ہے۔ اسے Second Person کہتے ہیں۔(He, She, it, They) ان کا استعمال غائب کے لئے ہوتا ہے یعنی جن کے متعلق بات کی جائے انہیں Third Person کہتے ہیں۔
Forms of the Personal Pronouns
ذاتی ضمائر کی اقسام
Personal Pronouns کے استعمال کی تین شکلیں ہیں:
Nominative Case: حالت فاعلی
Accusative Case / Objective Case: حالت مفعولی
Genitive Case / Possessive Case: حالت اضافی
Possessive Case | Objective Case | Nominative Case |
My / Mine میرا | Me مجھے / مجھ کو | I میں |
Our / Ours ہمارا / ہم سب کا | Us ہمیں / ہم سب کو | We ہم |
Your / Yours تمہارا / آپ کا / آپ سب کا | You تم کو / آپ کو / آپ سب کو | You تم / آپ / آپ سب |
Their / Theirs ان کا / ان سب کا | Them انہیں / ان سب کو | They وہ سب |
His اس کا (برائے مذکر) | Him اسے / اس کو (برائے مذکر) | He وہ (برائے مذکر) |
Her / Hers اس کا (برائے مونث) | Her اسے / اس کو(برائے مونث) | She وہ (برائے مونث) |
Its اس کا (برائے غیر ذوی العقول) | It اسے / اس کو (برائے غیر ذوی العقول) | It وہ (برائے غیر ذوی العقول) |
ہم دیکھ چکے ہیں کہ (Possessive Case) دو طرح کے ہیں۔ ان دونوں کے استعمال میں تھوڑا سا فرق ہے۔ ان میں سے ایک کو (Possessive Adjective) اور دوسرے کو (Possessive Pronouns) کہا جاتا ہے۔
My, Our, Your, Their, His, Her, Its مذکورہ تمام ضمائر کو Possessive Adjective کہا جاتا ہے۔کیونکہ یہ (Noun) یعنی اسم کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں اور (Adjective) کا کام کرتے ہیں۔جیسے:
This is my book
یہ میری کتاب ہے
مذکورہ مثال میں لفظ (My) کا استعمال (Book) کے ساتھ ہوا ہے جو کہ ایک اسم ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:
I always appreciate his thought
میں ہمیشہ اس کی فکر کو سراہتا ہوں
Yesterday I met his father in office
گزشتہ کل میں نے اس کے والد سے آفس میں ملاقات کیا
They refused to take back their money
ان لوگوں نے اپنے پیسے لینے سے انکار کردیا
مذکورہ تمام مثالوں میں Possessive Adjective کا استعمال اسم کے ساتھ ہوا ہے۔
Mine, Ours, Yours, Theirs, His, Hers, Its یہ تمام الفاظ Possessive Pronouns ہیں۔ یہ الفاظ محض ضمائر کا کام کرتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ اسم کے ساتھ ہی استعمال کئے جائیں بلکہ یہ عموما فعل کے ساتھ استعمال کئے جاتے ہیں۔ جیسے:
This book is yours
یہ کتاب تمہاری ہے
مذکورہ مثال میں لفظ Yours کا استعمال اسم کے ساتھ نہیں ہوا ہے بلکہ (is) فعل کے ساتھ ہوا ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:
That house is mine
وہ گھر میرا ہے
Those books are theirs, not ours
وہ کتابیں ان کی ہیں ہماری نہیں ہے
This seat is mine, where is yours?
یہ سیٹ میری ہے، تمہاری سیٹ کہاں ہے؟
سبق نمبر: 1 | Letter, Word and Sentence | حرف، لفظ اور جملہ |
سبق نمبر: 2 | Subject and Predicate | مبتدا اور خبر |
سبق نمبر: 3 | Phrase and Clause | جملہ ناقصہ اور فقرے |
سبق نمبر: 4 | Parts of Speech | اجزائے کلام |
سبق نمبر: 5 | Kinds of Sentences | جملوں کی اقسام |
سبق نمبر: 6 | W. H. Family | کلمات استفہام |
سبق نمبر: 7 | The Noun: Kinds of Nouns | اسم اور اس کی اقسام |
سبق نمبر: 8 | The Noun: Gender | اسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے |
سبق نمبر: 9 | The Noun: Number | اسم کی اقسام باعتبار عدد |
سبق نمبر: 10 | The Noun: Case | اسم کی اقسام باعتبار حالت |
سبق نمبر: 11 | Direct Object and Indirect Object | مفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث |
سبق نمبر: 12 | The Adjective | صفت کی بحث |
سبق نمبر: 13 | Comparison of Adjectives | تقابلی صفات |
سبق نمبر: 14 | Pronouns and Personal Pronouns | ضمائر اور ذاتی ضمائر |
سبق نمبر: 15 | Reflexive Pronouns | ضمائر رجعی |
One thought on “Pronouns”