Parts of Speech

سبق نمبر :4

اجزائے کلام

انگریزی زبان میں استعمال ہونے والے الفاظ کو ان کے استعمالات کے اعتبار سے مختلف درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور اسی لئے انہیں مختلف نام دیئے گئے ہیں تاکہ ان کی شناخت میں آسانی ہو۔ جملے میں استعمال ہونے والے الفاظ، جملے میں کیا عمل کرتے ہیں اور قواعد کی روشنی میں کیا واقع ہوتے ہیں، ان تمام  الفاظ کو اہل زبان نے آٹھ قسموں میں تقسیم کیا ہے، جنہیں Parts of Speech کہا جاتا ہے ۔ جیسے:

 Asad is a good boy

 مذکورہ مثال میں استعمال کیے گئے پانچوں الفاظ مختلف حیثیت کے ہیں۔ لفظ (Asad) اسم ہے، لفظ (is) فعل ہے، لفظ (a) آرٹیکل ہے،لفظ (good) صفت ہے اور لفظ (boy) بھی اسم ہے۔  اسی طرح انگریزی زبان میں بنائے جائے والے تمام جملے ہیں۔تمام Parts of Speech حسب  ذیل ہیں:

 Noun: (اسم)  ایسا لفظ ہے جس کے ذریعہ کسی فرد، شے یا جگہ کے نام کو بتایا جاتا ہے، جیسے:

(Muhammad) (Muaz) (Deoband) (Delhi) (Mumbai) (Teacher) (Student)

مزید مثالیں دیکھیں:

Rashid is a good writer

 راشد ایک اچھا قلم کار ہے

Mumbai is a large city

ممبئی ایک بڑا شہر ہے

The sun rises in the East

سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے

 Adjective: (صفت)  ایسا لفظ ہے جو اسم کے معنی میں اضافہ کرتا ہے۔یعنی ایسا لفظ ہے جس کے ذریعہ اسم کی بُرائی یا بھلائی بیان کی جائے، جیسے: 

Hamid is a brave boy

حامد ایک بہادر لڑکا ہے

مذکورہ مثال میں  Brave  کا لفظ (Adjective) ہے اور اس نے جملہ میں موجود اسم (Boy))  کے معنی میں اضافہ کیا ہے۔  Adjective  کے بغیر اگر جملہ بنائیں گے تو کہا جائے گا (حامد ایک لڑکا ہے) لیکن Adjective  کے اضافہ کے ساتھ کہا جائے گا (حامد ایک بہادر لڑکا ہے)۔ مزید مثالیں دیکھیں:

Khalid is an honest man

خالد ایک ایماندار آدمی ہے

I like hot tea

میں گرم چائے پسند کرتا ہوں

Pronoun: (ضمیر) ایسا لفظ ہے جسے اسم کی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی جملہ میں اسم کے تکرار سے بچنے کے لئے ضمیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے:

Zaid is not present, because he is unwell

زید موجود نہیں ہے کیونکہ اس کی طبیعت خراب ہے

مذکورہ مثال کے دوسرے حصہ میں موجود لفظ( He)   زید پر دلالت کر رہا ہے، بغیر ضمیر کے اصل جملہ یہ ہوگا (Zaid is not present, because Zaid is unwell) لہذا! اسم کے تکرار سے بچنے کے لئے ضمیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:

 The books are where you put them

کتابیں اسی جگہ ہے جہاں آپ نے انہیں  رکھا تھا

Muhammad had invited Rashid but he denied

محمد نے راشد کو مدعو کیا تھا لیکن اس نے انکار کردیا

ِVerb: (فعل) ایسا لفظ ہے جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا معلوم ہو، جیسے:

Galib drinks water

غالب  پانی پیتا ہے

مذکورہ مثال میں لفظ (Drink) زید کے فعل کو بتا رہا ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:

I write an article every weak

میں ہر ہفتہ مضمون لکھتا ہوں

He went to the market yesterday

وہ گزشتہ کل بازار گیا تھا

Spain lost the match

اسپین میچ ہار گیا

 Adverb:(متعلق فعل) ایسا لفظ ہے جو Verb یا Adjective یا دوسرے Adverb کے معنی میں زیادتی پیدا کرے۔

یعنی جب Adverb کا اضافہ مذکورہ تینوں الفاظ کے ساتھ کیا جاتا ہے تو ان کے معنی میں ایک درجہ اضافہ پیدا ہوجاتا ہے، جیسے:

He runs quickly

وہ تیز دوڑتا ہے

مذکورہ مثال میں لفظ Run دوڑنے کی حالت کو بتا رہا ہے لیکن جب اس میں ( Quickly)  کا اضافہ کیا گیا تو اس لفظ نے دوڑنے کے معنی میں (تیز) کا اضافہ کردیا ہے۔

This house is very attractive

یہ گھر بہت زیادہ دلکش ہے

مذکورہ مثال میں لفظ (very) نے (Attractive) جو کہ Adjective ہے اس کے معنی میں اضافہ کیا ہے۔

  He wrote the letter quite neatly

اس نے بہت صاف ستھرے انداز میں خط لکھا

مذکورہ مثال میں لفظ (quite) نے دوسرے (Adverb) یعنی (Neatly) کے معنی میں اضافہ کیا ہے۔

Preposition:(حرف جار) ایسا لفظ ہے جسے اسم یا ضمیر کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے ، ااور وہ ان دونوں اسماء یا ضمائر کے درمیان ربط پیدا کرتا ہے۔  جیسے:

The book is on the table

کتاب میز پر ہے

مذکورہ مثال میں دو اسماء (Book) اور (Table) استعمال کئے گئے ہیں، ان کے درمیان لفظ (On) استعمال ہوا ہے جس نے ان دونوں اسماء کے درمیان ربط پیدا کیا ہے۔

He is in the garden

وہ باغ میں ہے

مذکورہ مثال میں بھی ایک ضمیر (He) اور ایک اسم (Garden) استعمال ہوا ہے، ان دونوں کے درمیان لفظ (In) کا استعمال کیا گیا ہے جس نے ان کے درمیان باہمی ربط پیدا کیا ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:

I always recite the Quran in the morning

میں ہمیشہ صبح میں قرآن کی تلاوت کرتا ہوں

He left for home on Sunday

وہ اتوار کے دن گھر کے لئے روانہ ہوا

Conjunction:(حرف عطف) ایسا لفظ ہے جو اسماء اور جملوں کو باہم جوڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی یہ دو اسماء کو یا دو جملوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ جیسے:

Muhammad and Muaz are brothers

محمد اور معاذ بھائی ہیں

مذکورہ مثال میں لفظ (and) نے محمد اور معاذ کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔

I ran fast, but I missed the bus

میں تیز دوڑا لیکن بس چھوٹ گئی

مذکورہ مثال میں لفظ (but) نے دو جملوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔

Interjection:(حرف تعجب) ایسا لفظ ہے جس کے ذریعہ کسی احساس یا جذبات کا اظہار کیا جائے، یعنی ان الفاظ کی ادائیگی سے احساسات و جذبات کی ترجمانی ہوتی ہے۔جیسے:

Hurrah! We have won the game

واہ! واہ! ہم میچ جیت گئے

مذکورہ مثال میں لفظ (Hurrah) کا استعمال قلبی احساس یا جذبات نیز غیر متوقع خوشی کے موقع پر پیدا ہونے والی کیفیت کو بتانے کے لئے ہوا ہے۔

ٓAlas! His father has died

ہائے افسوس! اس کے والد کا انتقال ہوگیا ہے

مذکورہ مثال میں غیر معمولی غم کے اظہار اور قلبی تکلیف کو ظاہر کرنے کے لئے لفظ (Alas) کا استعمال ہوا ہے۔

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13
Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronounضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronounsضمائر رجعی

Related Posts

13 thoughts on “Parts of Speech

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے