Reflexive Pronouns

ضمیر رجعی

سبق نمبر: 15

Reflexive Pronouns کا استعمال ایسے وقت میں کیا جاتا ہے جب مبتدا کے ذریعہ انجام دیا جانے والا کام اسی مبتدا پر واقع ہو۔ یعنی جملہ کا (Subject) اور (Object) دونوں ایک ہی فرد ہو۔ جیسے:

I will go myself

میں خود جاوں گا

مذکورہ مثال میں لفظ (I)  جملہ کا Subject ہے جبکہ لفظ (Myself) جملہ کا Object ہے۔ جملہ میں موجود  Object یعنی (Myself) جملہ میں موجود Verb (Go) کا مفعول یعنی Object ہے۔ جبکہ فعل (Go) کا Subject لفظ (I) ہے۔ اور فعل کے Object اور Subject دونوں ایک ہی فرد پر دلالت کررہے ہیں۔ Reflexive Pronouns میں قابل ذکر بات یہی ہے کہ جملہ کا Subject اور Object دونوں ایک ہی فرد ہوتے ہیں۔ Reflexive Pronouns حسب ذیل ہیں:

Myself

Yourself / Yourselves

Ourselves

Themselves

Himself

Herself

Itself

البتہ ان کے استعمال کی دو صورتیں ہیں کبھی یہ Reflexive Pronouns کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور کبھی یہ Emphatic Pronouns کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ اگر Myself, Yourself, Yourselves, Ourselves, themselves, Himself, Herself, itself ان تمام کا استعمال جملہ میں فعل کے بعد ہو جیسا کہ مذکورہ مثال میں ہے تو اسے (Reflexive Pronouns) کہا جائے گا۔ جیسے:

ٰWe will hurt ourselves

ہم خود کو زخمی کریں گے

مذکورہ مثال میں Ourselves کا استعمال فعل کے بعد ہوا ہے اس لئے اسے Reflexive Pronouns کہا جائے گا۔ مزید مثالیں دیکھیں:

I am going to drive the car myself today

ٓآج میں خود کار چلانے والا ہوں

The blind man crossed the road himself

اندھے آدمی نے خود سڑک پار کیا تھا

We celebrated the victory ourselves last night

گزشتہ رات ہم نے خود فتح کا جشن منایا تھا

لیکن اگر Myself, Yourself, Yourselves, Ourselves, Themselves, Himself, Herself, Itself کا استعمال جملہ میں Subjectکے بعد فورا ہو تو اسے Emphatic Pronouns کہیں گے۔جیسے:

I myself asked the question

میں نے خود ہی سوال پوچھا تھا

مذکورہ مثال میں Myself کا استعمال Subject کے فورا بعد ہورہا ہے اس لئے اسے Emphatic Pronouns کہتے ہیں۔ علاوہ ازیں قابل توجہ بات یہ ہے کہ Reflexive Pronouns اور Emphatic Pronouns کے ترجمہ میں تھوڑا سا فرق ہے۔ Emphatic Pronouns کے ترجمہ میں تاکید اور حصر پایا جاتا ہے جو Reflexive Pronouns کے ترجمہ میں نہیں ہے۔ مثال سے سمجھنے کی کوشش کریں:

I asked the question myself

میں نے خود سوال کیا

I myself asked the question

میں نے خود ہی سوال کیا

Emphatic Pronounsکی مزید مثالیں دیکھیں:

I myself cleaned the room

میں نے خود ہی کمرہ صاف کیا

They themselves will hold the meeting

وہ لوگ خود ہی میٹنگ منعقد کریں گے

She herself cooked the food for party

پارٹی کے لئے اس نے خود ہی کھانا پکایا تھا

 

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب حسب ذیل دیئے گئے ہیں:

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14Pronouns and Personal Pronounsضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15Reflexive Pronounsضمائر رجعی
سبق نمبر: 16Relative Pronounsاسمائے موصولہ

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے