The Adjective

صفت

سبق نمبر: 12

Adjective:  ایسا لفظ ہے جسے اسم یا ضمیر کے ساتھ ان کے معنی میں اضافہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔Adjective کا استعمال عمومی طور پر اسم یا ضمیر کی وضاحت کرنے کے لئے یا ان کی خاصیت بتانے کے لئے یا پھر ان کی تعدادکو بتانے کے لئے کیا جاتا ہے۔

Mumbai is a big city

ممبئی ایک بڑا شہر ہے

مذکورہ مثال میں لفظ (Big) نے لفظ (City) کے معنی میں اضافہ کیا ہے۔ تنہا استعمال ہونے کی صورت میں صرف شہر ہونا معلوم ہورہا تھا لیکن جب اس کے ساتھ (Big) کا اضافہ کیا گیا تو ایک اضافی معنی پیدا ہوگیا کہ ممبئی صرف شہر نہیں ہے بلکہ بڑا شہر ہے۔مزید مثالیں دیکھیں:

He is a good boy

یہ ایک اچھا لڑکا ہے

I do not drink cold water

میں ٹھنڈا پانی نہیں پیتا ہوں

I visited him in rainy weather

میں نے برسات والے موسم میں اس سے ملاقات کیا

انگریزی زبان میں (Adjective) کو دو طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔ کبھی Adjective کو اسم کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے اور کبھی فعل کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ جب (Adjective) کو اسم کے ساتھ استعمال کیا جائے  تو اسے (Attributively / Attributive Adjective) کہا جاتا ہے۔ جیسے:

He is wearing expensive clothes

اس نے قیمتی کپڑے پہن رکھے ہیں

مذکورہ مثال میں لفظ (Expensive) جو کہ Adjective ہے، اس کا استعمال اسم (Clothes) کے ساتھ ہوا ہے۔اس لئے اسے (Attributive Adjective) کہا جائے گا۔

He gave me beautiful flowers

اس نے مجھے خوبصورت پھول دیئے

مذکورہ مثال میں لفظ (Beautiful) کا استعمال اسم (Flowers) کے ساتھ ہوا ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:

His brother has bought a new car

اس کے بھائی نے ایک نئی کار خریدا ہے

It was a terrible incident

یہ ایک خوفناک حادثہ تھا

He is a clever man

وہ  ایک چالاک آدمی ہے

بسا اوقات (Adjective) کا استعمال Verb کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں (Adjective) کو Verb کے بعد رکھا جاتا ہے، ایسے (Adjective) کو (Predicatively / Predicative Adjective) کہتے ہیں۔ جیسے:

The boy is frightened

لڑکا خوفزدہ ہے

مذکورہ مثال میں لفظ (Frightened) جو کہ Adjective ہے اس کا استعمال (is) کے بعد ہوا ہے جو کہ Verb ہے، اس لئے اسے (Predicatively / Predicative Adjective) کہیں گے۔

The weather unexpectedly became horrible

موسم غیر متوقع طور پر سخت ہوگیا

مذکورہ مثال میں لفظ(Horrible) جو کہ Adjective ہے اس کا استعمال لفظ (Became) کے بعد ہوا ہے جو کہ Verb ہے۔مزید مثالیں دیکھیں:

He seems afraid of the dog

وہ کتے سے خوفزدہ لگتا ہے

His idea sounds good

اس کی تجویز ٹھیک ہے

He was looking gloomy

وہ غمزدہ لگ رہا تھا

جس طرح (Adjective) کا استعمال خاصیت کو بتانے کے لئے ہوتا ہے، اسی طرح مقدار اور تعداد کو بتانے کے لئے بھی ہوتا ہے۔ وہ Adjective جو مقدار کو بتاتے ہیں انہیں (Adjective of Quantity) کہتے ہیں اور جو تعداد کو بتاتے ہیں انہیں (Adjective of Number / Numeral Adjective) کہتے ہیں۔ جیسے:

He has no sense

اس کے پاس شعور نہیں ہے

He ate some rice

اس نے تھوڑا چاول کھائے

The hand has five fingers

ہاتھ میں پانچ انگلیاں ہیں

In our country, most people like cricket

ہمارے ملک میں بیشتر لوگ کرکٹ پسند کرتے ہیں

پہلی اور دوسری مثال میں لفظ (No) اور (Some) کا استعمال ہوا ہے، جو محض مقدارپر دلالت کرتے ہیں۔ یعنی ایسی چیزوں کو بتا رہے ہیں جنہیں عرف عام میں شمار نہیں کیا جاتا ہے۔ تیسری اور چوتھی مثال میں لفظ (Five) اور (Most) کا استعمال ہوا ہے، جو تعداد کو بتا رہے ہیں، یعنی ایسے اسم کے ساتھ استعمال کئے گئے ہیں جنہیں عرف عام میں شمار کیا جاتا ہے۔Adjective  کا استعمال اگر ایسے اسماء کے ساتھ کیا جائے جنہیں عرف عام میں شمار نہیں کیا جاتا ہے بلکہ ان اسماء کی مقدار کا اعتبار کیا جاتا ہے  جیسا کہ پہلی اور دوسری مثال میں ہے تو انہیں (Adjective of Quantity) کہا جائے گا لیکن اگر Adjective  کا استعمال ایسے اسماء کے ساتھ کیا جائے جنہیں عرف عام میں شمار کیا جاتا ہے اور ان اسماء کی تعداد کا اعتبار ہوتا ہے تو انہیں (Adjective of Number)  کہا جاتا ہے۔

حاصل کلام یہ ہے کہ جو صفات (Adjectives)  مقداری شے کو بتاتے ہیں انہیں انگریزی میں (Adjective of Quantity)  کہتے ہیں اور جو صفات (Adjectives)  عددی شے کو بتاتے ہیں انہیں انگریزی زبان میں (Adjective of Number) کہتے ہیں۔

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13
Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronounsضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronounsضمائر رجعی

Related Posts

4 thoughts on “The Adjective

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے