The Noun: Case

اسم کی اقسام باعتبار حالت

سبق نمبر: 10

انگریزی زبان میں جب اسم یا ضمیر کو کسی جملہ میں استعمال کرتے ہیں تو ان کی تین حالتیں ہوتی ہیں۔ یا تو وہ جملہ میں مبتدا  (Subject) کی حالت میں استعمال کئے جاتے ہیں، یا مفعول یعنی (Object) کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں  یا پھر اس اسم یا ضمیر کا استعمال حالت اضافی یعنی (Possessive) میں کیا جاتا ہے۔

Nominative Case:  جب اسم یا ضمیر کو جملہ میں مبتدا (Subject) کے طور پر استعمال کیا جائے تو وہ اسم یا ضمیر حالت فاعلی یعنی (Nominative Case) میں ہوگا۔ جیسے:

Muaz has broken the toys

معاذ نے کھلونوں کو توڑ دیا ہے

مذکورہ مثال میں اسم (معاذ) کام کو انجام دینے والا ہے، جس نے کھلونوں کو توڑا ہے، اسی لئے حالت فاعلی میں ہے۔ اور اسی کو (Nominative Case) بھی کہتے ہیں۔

He did not attend the class

وہ درس گاہ میں حاضر نہیں ہوا

مذکورہ مثال میں ضمیر (He) کام کو انجام دینے والا ہے جو درس گاہ میں حاضر نہیں ہوا ہے۔

Objective Case:  جب جملہ میں اسم یا ضمیر کو حالت مفعولی میں استعمال کیا جائے۔ مفعول کا مطلب ہے کہ جس پر کام مکمل ہو یا ختم ہو۔ ایسی صورت میں استعمال کئے جانے والے اسم یا ضمیر کو (Object) کہتے ہیں اور اس حالت کو (Objective Case) کہتے ہیں۔ جیسے:

Muhammad has eaten a chocolate

محمد نے چاکلیٹ کھایا ہے

مذکورہ مثال میں لفظ (Chocolate) ایسا لفظ ہے جس پر کام مکمل ہوا ہے یعنی اسے کھایا گیا ہے، اور اسی لئے یہ جملہ میں Object بن رہا ہے۔

Muaz has drunk the milk

معاذ نے دودھ پی لیا ہے

مذکورہ مثال میں لفظ (Milk) ایسا اسم ہے جسے پیا گیا ہے، اسی لئے یہ جملہ کا مفعول یعنی Object ہے۔

They helped me

ان لوگوں نے میری مدد کی

مذکورہ مثال میں ضمیر (Me) کا استعمال Objective حالت میں ہوا ہے۔ کیونکہ یہ ضمیر ہی وہ شخص ہے جس کی مدد کی گئی ہے۔ اور جس پر کام ختم ہو یا جس کے لئے کام کیا جائے اسے  Object کہتے ہیں اور اس حالت کو Objective Case  کہتے ہیں۔

Possessive Case:  جملہ میں موجود اسم یا ضمیر کی نسبت دوسرے اسم یا ضمیر کی جانب اس طور پر کی جائے کہ ایک کی ملکیت یاقبضہ دوسرے کے لئے ثابت ہو۔ یعنی جب یہ بتانا مقصود ہو کہ فلاں شے یا فلاں چیز فلاں کی ملکیت میں ہے یا فلاں کے قبضہ میں ہے تو جملہ کی اس صورت کو (Possessive Case)  یعنی حالت اضافی کہتے ہیں۔ جیسے:

Zaid’s book

زید کی کتاب

مذکورہ مثال میں (Book) کی نسبت زید کی جانب کی گئی ہے، مثال سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کتاب کا مالک یا فوری طور پر کتاب زید کی ملکیت یا قبضہ میں ہے۔

Muhammad’s toys have been broken

محمد کے کھلونے ٹوٹ گئے ہیں۔

مذکورہ مثال میں کھلونوں کی نسبت محمد کی جانب ہے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کھلونے محمد کے ہیں۔

These are Muaz’s clothes

یہ معاذ کے کپڑے ہیں

I got a job in children’s school

مجھے بچوں کے اسکول میں کام مل گیا ہے۔

ٰٓShe lost her ten dollar’s pen

اس نے اپنا دس روپے والا قلم ضائع کردیا ہے۔

Possessive Case یعنی حالت اضافی بنانے کے دو قاعدے ہیں۔ ایک تو وہ قاعدہ جسے اوپر بیان کیا گیا ہے کہ لفظ کے اخیر میں (Apostrophe+s) (‘s) کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ دوسرا قاعدہ یہ ہے کہ لفظ (of) کے ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ جیسے:

The character of student is good

طالب علم کا کردار اچھا ہے

مذکورہ مثال میں (Character) کی نسبت  (Student) کی جانب ہے۔

دونوں قاعدوں میں فرق یہ ہے کہ (‘s) کے ساتھ اضافت جاندار اشیاء کے ساتھ کی جاتی ہے جبکہ (of) کے ساتھ عموما غیر جاندار چیزوں کی نسبت کی جاتی ہے۔ مثال مذکور میں Character کی اضافت زید کی جانب کی گئی ہے، چونکہ Character کا لفظ غیر جاندار ہے اس لئے (Of)  کا استعمال کیا گیا ہے۔ مزید مثالیں ملاحظہ فرمائیں:

The cover of the book has been torn

کتاب کی جلد پھٹ گئی ہے

The fan of my house is new

میرے گھر کا پنکھا نیا ہے

The curtain of window is attractive

کھڑکی کا پردہ دلکش ہے

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13
Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronounsضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronounضمائر رجعی

 

Related Posts

2 thoughts on “The Noun: Case

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے