Comparison of Adjectives
تقابلی صفات
سبق نمبر: 13
جب ہم کسی اسم کی اچھائی یا برائی بیان کرتے ہیں تو اس کے لئے (Adjective) یعنی صفت کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم دو یا دو سے زائد چیزوں کے درمیان باہم موازنہ کرتے ہیں۔ ایک شے کو دوسری شے سے بہتر ثابت کرتے ہیں یا ایک چیز میں موجود اچھائی کو دوسری چیز میں پائی جانے والی اچھائی سے بہتر قرار دیتے ہیں، کبھی اچھائی کے بجائے ایک اسم کی خرابی کا دوسرے اسم کی خرابی سے تقابل کرتے ہیں۔ جیسے:
Muaz is a good boy
معاذ ایک تمیز دار لڑکا ہے
مذکورہ مثال میں معاذ کے تمیزدار ہونے کو بتایا گیا ہے لیکن اس جملہ میں کوئی موازنہ نہیں ہے بلکہ مطلق طور پر یہ بتا دیا گیا ہے کہ (معاذ تمیز دار لڑکاہے)۔ ایسے (Adjective) جن کے ذریعہ مطلق اچھائی یا برائی بتائی جاتی ہے انہیں (Positive Adjective) کہتے ہیں۔ مزید مثالیں دیکھیں:
They are reliable people
وہ لوگ قابل اعتبار ہیں
Taj Mahal is a beautiful monument
تاج محل ایک خوبصورت یاد گار ہے
Mobile is a useful device
موبائل ایک مفید آلہ ہے
Comparative Degree: اگر دو شے یا دو شے کے مجموعوں کے درمیان صفات کا موازنہ کیا جائے اور ایک شے کو دوسری شے سے بہتر یا خراب بتایا جائے تو پھر اس کے لئے (Comparative Adjective) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے:
Majid is stronger than Hamid
ماجد، حامد سے زیادہ مضبوط ہے
مذکورہ مثال میں ماجد کا موازنہ حامد سے کیا گیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ماجد مضبوطی اور قوت میں حامد سے بڑھا ہوا ہے۔
(Comparative Adjective) بنانے کے لئے عام طور پر (Positive Adjective) یعنی صفت کی اصل شکل میں er کا اضافہ کردیا جاتا ہے اور کبھی (More) کا استعمال کرکے بھی بنایا جاتا ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:
My clothes are better than their clothes
میرے کپڑے ان کے کپڑوں سے اچھے ہیں
Umran is quicker than Siraj
عمران، سراج سے زیادہ تیز ہے
Computers are cheaper than laptop
کمپیوٹر، لیپ ٹاپ سے زیادہ سستے ہیں
She is more genius than her sister
وہ اپنی بہن سے زیادہ ذی شعور ہے
Superlative Degree: جب دو سے زائد شے یا اشیاء کے مجموعوں کے درمیان موازنہ کیا جائے اور ایک شے کو دوسروں کے مقابلہ میں سب سے بہتر یا سب سے بدتر بتایا جائے تو ایسی صورت میں (Superlative Degree) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ Superlative Degree بنانے کے لئے (Positive Degree) کے اخیر میں (est) کا اضافہ کیا جاتا ہے لیکن کبھی Positive Degree سے قبل (Most) کا اضافہ کرکے بھی بنایا جاتا ہے۔ جیسے:
The Burj Khalifa is the tallest building of the world
برج خلیفہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے
مذکورہ مثال میں لفظ (Tallest) کے ذریعہ برج خلیفہ کو دنیا کی سب سے اونچی عمارت بتایا جارہا ہے۔
Ka’abah is the oldest house of Allah on the earth
خانہ کعبہ زمین پر خدا کا سب سے قدیم گھر ہے
مذکورہ مثال میں لفظ (Oldest) Superlative Degree ہے اور یہ لفظ خانہ کعبہ کو دنیا کا سب سے قدیم گھر بتا رہا ہے۔ مزید مثالیں دیکھیں:
Rose is the sweetest of all flowers
گلاب سب سے زیادہ خوشبودار پھول ہے
Uttar Pardesh is the biggest state of India
یوپی ہندوستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے
Qura’n is the most authentic book on the surface of the earth
قرآن روئے زمین پر سب سے زیادہ معتبر کتاب ہے۔
Zaid is the most talented boy in the class
زید درس گاہ میں سب سے زیادہ ذہین و فطین ہے
سبق نمبر: 1 | Letter, Word and Sentence | حرف، لفظ اور جملہ |
سبق نمبر: 2 | Subject and Predicate | مبتدا اور خبر |
سبق نمبر: 3 | Phrase and Clause | جملہ ناقصہ اور فقرے |
سبق نمبر: 4 | Parts of Speech | اجزائے کلام |
سبق نمبر: 5 | Kinds of Sentences | جملوں کی اقسام |
سبق نمبر: 6 | W. H. Family | کلمات استفہام |
سبق نمبر: 7 | The Noun: Kinds of Nouns | اسم اور اس کی اقسام |
سبق نمبر: 8 | The Noun: Gender | اسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے |
سبق نمبر: 9 | The Noun: Number | اسم کی اقسام باعتبار عدد | |||
سبق نمبر: 10 | The Noun: Case | اسم کی اقسام باعتبار حالت | |||
سبق نمبر: 11 | Direct Object and Indirect Object | مفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث | |||
سبق نمبر: 12 | The Adjective | صفت کی بحث | |||
سبق نمبر: 13 |
| تقابلی صفات | |||
| Pronouns and Personal Pronouns | ضمائر اور ذاتی ضمائر | |||
| Reflexive Pronoun | ضمائر رجعی | |||
سبق نمبر: 16 | Relative Pronouns | اسمائے موصولہ |