Phrase and Clause

سبق نمبر: 3

مرکب غیر مفید اور فقرے

Phrase : چند الفاظ کا ایسا مجموعہ جس سے کوئی بات معلوم ہو لیکن مکمل مفہوم سمجھ میں نہ آئے۔ جیسے:  

My brother Asad

میرا بھائی اسعد

مذکورہ مثال میں موجود الفاظ کا مجموعہ(My Brother Asad) اس بات کو بیان کرنے کے لئے کافی ہے کہ اسعد میرا بھائی ہے لیکن اس نے کسی عمل کو انجام دیا ہے یا کہیں گیا ہے، یہ مفہوم مذکورہ مثال سے واضح نہیں ہے۔ لیکن اگر اس مثال میں کچھ اضافہ کردیا جائے تو بات مکمل ادا ہوجائے گی۔ جیسے (My brother Asad is in Kolkata) میرا بھائی اسعد کولکاتہ میں ہے۔

Teacher of Darul Uloom

دارالعلوم کے استاذ

مذکورہ مثال میں (Teacher of Darul Uloom) سے محض یہ معلوم ہوتا ہے کہ دارالعلوم کے استاذ، لیکن کیا ہوا یا پھر کہاں تشریف لے گئے ہیں، یہ باتیں واضح نہیں ہوتی ہے۔لیکن اگر (Phrase) میں چند الفاظ کا مزید اضافہ کیا جائے تو بات مکمل واضح ہوجاتی ہے، لیکن پھر وہ   (Phrase)جملہ میں تبدیل ہوجائے گا اور اسے (Sentence) کہا جائے گا۔ جیسے:

Teacher of Darul Uloom is in Deoband دارالعلوم کے استاذ دیوبند میں ہیں۔

مذکورہ دونوں مثالوں میں My brother Asad اور Teacher of Darul Uloom میں کئی الفاظ استعمال ہوئے ہیں لیکن ان الفاظ کے مجموعہ سے کوئی مکمل بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔لہذا! الفاظ کا ایسا مجموعہ جو مکمل مفہوم کی ادائیگی سے قاصر ہو اسے  Phrase کہتے ہیں۔مزید مثالیں دیکھیں:

A good student

ایک اچھا طالب علم

Very cold and dark

بہت ہی سرد اور تاریک

A large building

ایک بڑی عمارت

Clause  : الفاظ کا ایسا مجموعہ جو Subject اور  Predicate  پر مشتمل ہو لیکن کسی بڑے جملہ کا جز یا حصہ ہو۔جیسے:

I think that you have made a mistake

میرا خیال ہے کہ تم نے غلطی کی ہے

مذکورہ مثال میں (You have made a mistake) مبتدا اور خبر پر مشتمل ہے لیکن یہ بذات خود ایک دوسرے بڑے جملہ کا جز ہیں، لہذا ! انہیں Clause کہا جائے گا۔

We cannot go out while it is raining

بارش برسنے کے درمیان ہم باہر نہیں جاسکتے ہیں

دوسری مثال میں جملہ کا جز  it is raining  مبتدا اور خبر پر مشتمل ہے لہذا یہ بھی Clause  ہے۔

چنانچہ یہ بات واضح ہوگئی کہ جب جملہ کا کوئی حصہ بذات خود مبتدا اور خبر پر مشتمل ہو تو اسے Clause کہا جاتا ہے۔مزید مثالیں دیکھیں:

When I came here, I saw him

جب میں یہاں آیا تو اس کو دیکھا

ٰ I know the boy who has won the prize

میں اس بچہ کو جانتا ہوں جس نے انعام جیتا ہے

You can eat the food or you can go from here

تم کھانا کھاسکتے ہو یا پھر یہاں سے جاسکتے ہو

I wanted to go to the beach but it started raining

میں ساحل سمندر پر جانا چاہ رہا تھا لیکن بارش ہونے لگی

انگریزی زبان کے تمام اسباق ایک ساتھ بالترتیب پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

انگریزی زبان کے تمام اسباق

سبق نمبر: 1 Letter, Word and Sentence حرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2 Subject and Predicate مبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3 Phrase and Clause جملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4 Parts of Speech اجزائے کلام
سبق نمبر: 5 Kinds of Sentences جملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6 W. H. Family کلمات استفہام
سبق نمبر:  7 The Noun: Kinds of Nouns اسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8 The Noun: Gender اسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9 The Noun: Number اسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10 The Noun: Case اسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11 Direct Object and Indirect Object مفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12 The Adjective صفت کی بحث
سبق نمبر: 13
Comparison of Adjectives تقابلی صفات
سبق نمبر: 14
Pronouns and Personal Pronouns ضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15
Reflexive Pronouns ضمائر رجعی

Related Posts

13 thoughts on “Phrase and Clause

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے