انگریزی زبان کی اہمیت

انگریزی زبان کی اہمیت

انگریزی زبان سیکھنے کا آسان اور معتبر پلیٹ فارم www.asjaduqaabi.com

انگریزی زبان کے تمام اسباق بالترتیب نیچے دیئے گئے ہیں

موجودہ وقت میں انگریزی زبان کی اہمیت و افادیت دو چند ہوجاتی ہے، ایک تو اس لئے کہ موجودہ دنیا میں تمام تر ایجادات اور نئی ٹیکنالوجی کی زبان انگریزی ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا اور بڑی تمام نیوز ایجنسیاں انگریزی زبان میں ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر موجودہ دنیا میں حالات سے باخبر ہونے کے لئے اور خود کو باقی دنیا سے جوڑے رکھنے کے لئے انگریزی زبان ایسا وسیلہ اور آلہ ہے جس سے مفر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔دوسری بات ہمارے مذہب کے متعلق ہے، ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انگریز مورخین کی کثیر جماعت رہی ہے جنہوں نے مذہب اسلام اور صاحب اسلام حضرت محمد ﷺ کی ذات کو نشانہ بنایا ہے۔ سیرت رسول ﷺ پر لکھنے والے بیشتر انگریز مورخ وہ ہیں جنہوں نے سیرت کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے اور مذہب اسلام پر ایسے اعتراضات کئے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انگریزی زبان میں موجود بے جا اعتراضات کو بنیاد بناکر دیگر زبانوں میں بھی مذہب اسلام کی شبیہ بگاڑنے کی سعی جاری ہے، اور ایسے افراد کے لئے مغربی افراد          کی مرتب کردہ کتابیں سند کا درجہ رکھتی ہیں۔حالانکہ ان کتابوں کی حیثیت حقیقت میں کاغذ کے پلندہ سے زیادہ نہیں ہے۔

 ایسی صورت میں انگریزی زبان سے واقف افراد کو صحیح اور درست تعلیمات اسلامی سے آگاہ کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اس سمت میں مدارس اسلامیہ کی جانب سے پیش رفت بھی کی گئی ہے اور کئے مدارس ایسے ہیں جہاں باضابطہ فارغین کو انگریزی زبان سکھائی اور پڑھائی جاتی ہے۔ اس کے خاطر خواہ فوائد بھی سامنے آئے ہیں اور علماء کرام کی ایسی جماعت تیار ہوئی ہے جنہوں نے حتی الامکان اس کام کو انجام دینے کی کوشش کی ہے اور یہ کوشش اب بھی جاری ہے۔

ہمارے مدارس اسلامیہ کے طلبہ اور علماء کرام کے لئے دقت طلب امر یہ ہے کہ باضابطہ انگریزی زبان سیکھنے کے لئے ہر کسی کے پاس دو سال فارغ نہیں ہوتے ہیں، ایسی صورت میں جو طلبہ یا علماء انگریزی سیکھنا چاہتے ہیں انہیں دقتیں پیش آتی ہیں۔ لیکن دوسری جانب اس زبان کی ضرورت سے انکار بھی نہیں ہے، اس لئے ہم نے آسان اور سہل زبان میں انگریزی گرامر کو لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختصر اور جامع انداز میں تمام قواعد کی تمرین، تعریفات اور ان کے درست استعمال کو پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔جو لوگ ابتدا سے انگریزی لکھنا یا پڑھنا چاہتے ہیں وہ ہماری ویب سائٹ www.asjaduqaabi.comسے استفادہ کرسکتے ہیں۔ویب سائٹ کھولنے کے بعد انگریزی گرامر (English Grammar)کے سیکشن پر جائیں اور انگریزی زبان کے اصول و قواعد سے مستفید ہوں۔ نیز بوقت ضرورت انگریزی زبان سے متعلق  سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔ ان شاء اللہ۔ 

تمام اسباق بالترتیب حسب ذیل ہیں، پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں:

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14Pronouns and Personal Pronounsضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15Reflexive Pronounsضمائر رجعی
سبق نمبر: 16Relative Pronounsاسمائے موصولہ

Related Posts

14 thoughts on “انگریزی زبان کی اہمیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے