Relative Pronouns

اسمائے موصولہ

سبق نمبر: 16

Relative Pronouns کا استعمال عموما دو الگ الگ جملوں کو باہم جوڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تا کہ ان دونوں کے درمیان حقیقی ربط پیدا ہوجائے نیز اسم موصول کے طور پر استعمال ہونے والی ضمیر کا مرجع جملہ کا (Subject) ہوگا۔جیسے:

Yesterday I met Hamid who had returned from America

گزشتہ کل میری ملاقات اس حامد سے ہوئی جو امریکہ سے آیا تھا

مذکورہ مثال میں لفظ (Who) کا استعمال Relative Pronoun کے طور پر ہوا ہے۔ کیونکہ یہ دو مختلف جملوں کو باہم ملا رہا ہے۔ جملہ کی اصل ترتیب یہ ہوگی۔ Yesterday I met Hamid. اور جملہ کا دوسرا حصہ ہوگا Hamid had returned from America. اب ہم دیکھتے ہیں کہ لفظ Who  نے ان دونوں جملوں کو باہم ملا دیا ہے۔نیز یہ بات بھی صاف ہے کہ لفظ (Who) سے مراد حامد ہی ہے کوئی اور نہیں ہے۔ایسا لفظ جو دو جملوں کو باہم اس طرح جوڑے کہ پہلے جز کا ربط دوسرے جز سے مکمل طور پر واضح ہو تو اسے Relative Pronoun کہیں گے۔

درج ذیل مثالوں میں فرق کو سمجھنے کی کوشش کریں:

My brother has bought a car. The car is his favourite vehicle

میرے بھائی نے ایک کار خریدا ہے۔ کار اس کی پسندیدہ سواری ہے

My brother has bought a car which is his favourite vehicle

میرے بھائی نے وہ کار خریدا ہے جو اس کی پسندیدہ سواری ہے

مذکورہ مثال میں ہم دیکھتے ہیں کہ لفظ (Which) نے دو الگ جملوں کو باہم ایک کردیا ہے اور لفظ (Which) سے مراد کار ہے جسے دوسرے جملہ میں حذف کردیا گیا ہے۔

Relative Pronouns کے طور پر عموما یہ ضمائر استعمال کئے جاتے ہیں: (Who) (Whom) (Whose) (Which) (That) (Where) (What) (Why)

مزید مثالیں دیکھیں:

I have found the book which I lost in the morning

مجھے وہ کتاب مل گئی ہے جسے میں نے صبح کھو دیا تھا

The boy who came to meet you is my brother

وہ بچہ جو آپ سے ملنے آیا تھا میرا بھائی ہے۔

He is the only boy that may help you

یہی وہ لڑکا ہے جو آپ کی مدد کرسکتا ہے

These are the students whom we admire a lot

یہی وہ طلبہ ہیں جن کو ہم بہت زیادہ سراہتے ہیں

The man who is honest is trusted

وہ شخص جو ایماندار ہے وہ بھروسہ مند ہوتا ہے

انگریزی زبان کے تمام اسباق بالترتیب حسب ذیل ہیں:

سبق نمبر: 1Letter, Word and Sentenceحرف، لفظ اور جملہ
سبق نمبر: 2Subject and Predicateمبتدا اور خبر
سبق نمبر: 3Phrase and Clauseجملہ ناقصہ اور فقرے
سبق نمبر: 4Parts of Speechاجزائے کلام
سبق نمبر: 5Kinds of Sentencesجملوں کی اقسام
سبق نمبر:  6W. H. Familyکلمات استفہام
سبق نمبر:  7The Noun: Kinds of Nounsاسم اور اس کی اقسام
سبق نمبر: 8The Noun: Genderاسم کی اقسام جنس کے اعتبار سے

 

سبق نمبر: 9The Noun: Numberاسم کی اقسام باعتبار عدد
سبق نمبر: 10The Noun: Caseاسم کی اقسام باعتبار حالت
سبق نمبر: 11Direct Object and Indirect Objectمفعول بالواسطہ اور بلاواسطہ کی بحث
سبق نمبر: 12The Adjectiveصفت کی بحث
سبق نمبر: 13Comparison of Adjectivesتقابلی صفات
سبق نمبر: 14Pronouns and Personal Pronounsضمائر اور ذاتی ضمائر
سبق نمبر: 15Reflexive Pronounsضمائر رجعی
سبق نمبر: 16Relative Pronounsاسمائے موصولہ

 

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے