ہاں میں ہوں
ذوقِ مطالعہ رکھنے والے احباب کے لیے خوشخبری!
وہ لمحہ جس کا مجھے اور آپ سب کو بےچینی سے انتظار تھا بالآخر آ گیا ہے۔ الحمدللہ! میری پہلی کتاب ’’ہاں! میں۔۔۔ ہوں‘‘ پرنٹنگ میں جا چکی ہے اور آج ہی سے پیشگی بُکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ کتاب میرے لیے صرف صفحات اور الفاظ کا مجموعہ نہیں، بلکہ میری زندگی، میرے مشاہدات، میرے احساسات اور میرے قلم کا سفر ہے۔ اس میں دینی، علمی، سماجی اور سیاسی شخصیات و حالات کو روایتی طرز سے ہٹ کر ایک نرالے اور البیلے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ساتھ ہی مختصر تاریخی جھلکیاں، اردو ادب کی چاشنی اور لطیف طنز و مزاح بھی موجود ہیں۔ ہر صفحہ دل کو چھونے، ذہن کو جھنجھوڑنے اور قارئین کے احساسات میں ارتعاش پیدا کرنے کی ’ان شاء اللہ ‘قوت رکھتا ہے۔
352 صفحات پر محیط یہ کتاب ان شاء اللہ پڑھنے والے کو کبھی مسکرا کر سوچنے پر مجبور کرے گی اور کبھی احساس کے نہاں خانے تک اُترجائے گی، کتاب کی اصل قیمت 450 روپے ہے، مگر پیشگی بُکنگ کے لیے رعایتی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے اور مع ڈاک خرچ صرف 320 روپے میں کتاب آپ کے دروازے تک پہنچا دی جائے گی۔
کتاب حاصل کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے، کیو آر کوڈ اسکین کرکے رقم ٹرانسفر کریں، اور اسکرین شاٹ کے ساتھ اپنا مکمل ایڈریس واٹس ایپ پر بھیج دیں، ان شاء اللہ بروقت روانہ کر دی جائے گی۔
دیوبند واطراف کے احباب براہِ راست مولانا اسجد عقابی صاحب سے رابطہ کرکے کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔
رابطے ؍ آرڈر کے نمبر:
نازش ہما قاسمی: 9322244439
محمد اسجد عقابی قاسمی: 7977357911